ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو ہوائی اڈے پر 26لاکھ روپیوں سے زائد مالیت کا سونا ضبط : ایک گرفتار

منگلورو ہوائی اڈے پر 26لاکھ روپیوں سے زائد مالیت کا سونا ضبط : ایک گرفتار

Wed, 26 Feb 2020 20:05:09    S.O. News Service

منگلورو:26؍فروری(ایس اؤ نیوز) منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر غیر قانونی طورپر سپلائی کئے جارہے سونے کو کسٹم افسران نے ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

کاسرگوڈ سے قریب اُپّلا کے محی الدین ارزان نامی فرد ائیر انڈیا ہوائی جہاز سے دبئی سے منگلورو پہنچا تو کسٹم افسران کی طرف سے جانچ کے دوران غیر قانونی سونا سپلائی کرنےکا پتہ چلا۔ کسٹم افسران نے محی الدین سے2630750روپئے مالیت کے  619گرام وزنی سونا ضبط کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم  سونے کا پیسٹ کیپسول میں بھر کر سپلائی کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد بجپے تھانہ پولس کے حوالے کیاگیا ہے۔


Share: